اسلام آباد(احسان احمد کاٹھیا، بیورو چیف جھنگ تیز نیوز): ایریا ایجوکیشن آفیسر ترنول سیکٹر اسلام آباد ڈاکٹر احسان محمود کی بہترین حکمت عملی اور خصوصی توجہ سے سیکٹر کے تعلیمی اداروں کا معیار بہتر ہوگیا ہے جس کا عملی مظاہرہ حالیہ میٹرک کے نتائج میں دیکھا جاسکتا ہے.اس سال ترنول سیکٹر کے 991طلباء و طالبات نے امتحان میں شرکت کی جن میں سے 808نے کامیابی حاصل کی.سیکٹر کا مجموعی طور پر نتیجہ 81.5فیصد اور جی پی اے 3.03رہا. 31بچوں نے اے ون اور 137نے اے گریڈ حاصل کیا.طلباء کے اداروں میں سب سے شاندار نتیجہ اسلام آباد ماڈل سکول برائے طلباء سنگ جانی کا رہا
جس کے پرنسپل ڈاکٹر جاوید اقبال نے خصوصی توجہ دی اور نتیجہ 90فیصد اور جی پی اے 3.28رہا جبکہ دوسرے نمبر پر اسلام آباد ماڈل سکول برائے طلباء بھڈانہ کلاں کا رہا جس کے پرنسپل محمد اقبال اعوان نے اس ادارے کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے اس ادارے کا نتیجہ 87.5فیصد اور جی پی اے3.28رہا.تیسرے نمبر پر آئی ایم ایس بی شاہ اللہ دتہ کا نتیجہ 78فیصد اور جی پی اے 2.56رہا اس سکول کے پرنسپل محمود آصف نے بھی سکول کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے.طالبات کے اداروں میں آئی ایم ایس جی بھڈانہ کلاں اور نوگزی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ان کا نتیجہ 100فیصد رہا.بھڈانہ کا جی پی اے 3.69اور نوگزی کا 3.81رہا.طالبات میں تیسرے نمبر پر آئی ایم ایس جی بادیہ قادر خدابخش کا نتیجہ 95فیصد رہا اس ادارے کا جی پی اے 3.86رہا جو ترنول سیکٹر میں سب سے زیادہ ہے.ایریا ایجوکیشن آفیسر ڈاکٹر احسان محمود نے شاندار نتائج پر اداروں کے سربراہان,اساتذہ اور والدین کو مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ اگلے سال نتائج مذید بہتر آئیں گے .انہوں نے کہا کہ چند ادارے ایسے ہیں جن پر توجہ دینے کی ضرورت ہے انہوں نے مجموعی طور پر بہتر نتائج آنے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے.

0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں