شاہد آفریدی کا پاکستانی سیاستدانوں کے لئے اہم پیغام

کراچی: 
قومی کرکٹ کے سابق کھلاڑی شاہد آفریدی نے الیکشن کے موقع پر تمام پاکستانی سیاستدانوں کے لئے اہم پیغام جاری کیا ہے۔
پاکستان میں ان دنوں الیکشن کی گہما گہمی عروج پر ہے، عوام اورسیاستدان 25 جولائی کو ہونے والےانتخابات کی بھرپور تیاریوں میں مصروف ہیں۔ انتخابات کو لے کر جہاں عوام اور سیاستدان سنجیدہ ہیں وہیں شوبز اسٹارز اورکھلاڑی بھی  اس میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی شاہد آفریدی بھی انتخابات کو لے کر پرجوش ہیں اورملک میں سیاسی گہما گہمی اور سیاستدانوں کی کارکردگی پرنظر رکھے ہوئے ہیں۔ اسی حوالے سے ان کی ایک ٹوئٹ سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے سیاستدانوں کے نام اہم پیغام جاری کیا ہے۔
اپنی ٹوئٹ میں شاہد خان آفریدی نے سیاستدانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاہے’’تمام سیاسی جماعتوں سے درخواست ہے کہ جتنی بیان بازی، شعلہ بیانی، برائی اور الزام تراشی کرنی ہے یہ الیکشن کے دن تک کرلی جائے تاکہ الیکشن کے بعد عوام سے کئے گئے وعدے پورے کئے جاسکیں جس سے ملک و قوم کی ترقی ممکن ہوسکے، شکریہ۔‘‘
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں