اٹھارہ ہزاری (سٹاف رپورٹر)سیاسی و سماجی شخصیت مظہر خان بلوچ نے نگران حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 14روپے تک کے ہوشربااضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے عوام دشمنی قرار دیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت کا ایک ماہ کے دوران دوسری مرتبہ پٹرول بم گرانا عوام کے ساتھ ظلم ہے ،عوام سے زندہ رہنے کا حق بھی چھینا جارہا ہے ۔چند دنوں کی مہمان حکومت کی جانب سے ایک ماہ کے دوران دوسری بار پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ایک جانب آئی ایم ایف و مالیاتی اداروں کی ڈکٹیشن پر عمل درآمد جبکہ دوسری جانب سابقہ حکومت کے ملک میں معاشی ترقی کے دعوے جھوٹ ثابت ہوگئے ہیں۔سابقہ کرپٹ حکومت کی نااہلی کی سزا ظلم وناانصافی کی چکی میں پسنے والے غریب عوام کو کیوں دی جارہی ہے،حالیہ قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا ایک نیا طوفان آئے گا ،آٹا ،چاول،چینی کی قیمتوں سمیت اشیاء خورونوش کی قیمتوں اور ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوگا جس سے براہ راست عام غریب آدمی ہی متاثر ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عوام کی حالت زار پر رحم ،قیمتوں میں کیا گیا اضافہ واپس لیا جائے اور عام آدمی کی حالت زار بہتر بنانے کیلئے ٹھوس و کرپشن فری اقدامات کیے جائیں۔
Home
اٹھارہ ہزاری
تازہ ترین
ضلع جھنگ کی خبریں
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 14روپے تک کے ہوشربااضافے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔مظہر خان بلوچ
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں