اٹھارہ ہزاری(سٹاف رپورٹر)مرکزی کابینہ جھنگ ڈویژن بناو تحریک کی میٹنگ ہوئی جس میں جھنگ کی موجودہ سیاستدانوں کی سپورٹ کے حوالے سے اہم فیصلہ کیے گئے. اس موقع پر بانی سربراہ تحریک ڈاکٹر شیر بہادر نول ,چیئرمین جعفر قریشی,صدر عمران بلوچ نائب صدر عثمان بھٹہ ,جنرل سیکرٹری ریاض شاہد,جوائنٹ سیکرٹری قاضی عباس اظہر, شاعر تحریک حافظ حسن معاویہ جھنگوی دیگر کابینہ سے متفقہ فیصلہ ہوا کہ جھنگ ڈویژن بناو تحریک کی جانب سے ایک آگاہی مہم چلائی جائے گی جس میں عوام کو شخصیت پرستی لسانیت اور قومیت پرستی سے بالا تر ہو کر ووٹ دیئے جائیں. اور اس مقصد کیلیے الیکٹرونک میڈیا ,پرنٹ میڈیا, سوشل میڈیا اور کارنر میٹنگز کے
ذریعے آگاہی پیدا کی جائے گی. جھنگ یونیورسٹی کو 2013 کے الیکشن میں بھی ہتھیارکے طور پر استعمال کیا گیا لیکن بدقسمتی سے جھنگ کے حکمران سیاستدانوں نے اس پر کوئی کام نہیں کیا. ہماری اس آگاہی مہم سے ووٹ دینے کا نظریہ تبدیل ہو گا جو جھنگ کی خوشحالی کے مفید ثابت ہو گا ..

0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں