احمد پور سیال:سڑک پکی کرو ووٹ لوٹ، عوام نے شرط رکھ دی

سڑک کئی سال سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے،جو بنوائے ووٹ لے جائے
شریف آباد ( عنصر خان ،نمائندہ جھنگ تیز ) تفصیلات کے مطابق شریف آباد تا دولوآنہ لنک روڈ کو استعمال کرنے والے لوگوں نے ووٹ کے امیدواروں کو کڑی آزمائش میں ڈال دیا۔ عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ جو امیداوار شریف آباد تا دولوآنہ لنک روڈ کو بنوائے گا ووٹ اسی کو ہی دیے جائیں گے۔ اڈا ایجنسیاں کی مشہور سماجی شخصیت سردار فیاض خان گلکالہ بلوچ نے نوائے حق سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ سڑک کئی سالوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکی ہے جہاں سے گزرنے والے ہزاروں لوگ روزانہ شدید ترین اذیت کا شکار ہوتے ہیں لیکن آج تک کسی عوامی نمائندے کو اس سڑک کی حالت زار پر رحم نہیں آیا۔ 
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں