منشیات کے خاتمے کیلئے نوجوانوں کو کردار ادا کرنا چاہیئے، ظفر اقبال مرزا
منشیات سے چھٹکارا پاکر ہی صحت مند معاشرہ تشکیل دیا جاسکتا ہے، سیمینار سے خطاب
جھنگ (جھنگ تیز نیوز) منشیات کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر لیڈیز ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن جھنگ کے زیر اہتمام ایک واک کا اہتمام کیا گیا، واک میں لیڈیز ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن جھنگ کے ممبران، ایکسائز اینڈ ٹیکنیشن جھنگ کے افسران و اہلکاران اور عوام الناس کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس واک کا مقصد منشیات کے استعمال کے نقصانات اور لوگوں کو منشیات جیسی لعنت سے بچانے کیلئے شعور پیدا کرنا تھا۔ ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پر لیڈیز ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن جھنگ مرزا ظفر اقبال عاصم نے اپنے خطاب میں کہا کہ افسوس کی بات یہ ہے کہ ہمارے ملک میں منشیات استعمال کرنے والوں میں ایک بہت بڑی تعداد نوجوانوں کی ہے جو کہ ہم سب کیلئے ایک لمحہ فکریہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو منشیات کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کرنے چاہیئے اور جو لوگ منشیات فروشی میں ملوث ہیں ان کو سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ ہمارے ملک سے منشیات کی لعنت کا خاتمہ ہو۔ اس موقع پر ایکسائز اینڈ ٹیکنیشن جھنگ کے آفیسر حاجی محمد جاوید نے بھی خطاب کیا جنہوں نے نوجوانوں کو منشیات ترک کر کے پاکستان کا مفید شہری بن کر اچھی زندگی گزارنے کی اپیل کی۔ یہ واک ایکسائز اینڈ ٹیکنیشن دفتر سے شروع ہوکر یو بی ایک کچہری چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تقریب سوشل ویلفئیر کمپلیکس میں منعقد ہوئی، عوام کی بڑی تعداد کی شرکت
جھنگ (جھنگ تیز نیوز ) تفصیلات کے مطابق انسداد منشیات کے عالمی دن کے موقع پر سوشل ویلفئیر کمپلیکس میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر اظہر عباس عادل، چئیرمین بیت المال جھنگ ریاض حسین عشرت ، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پر لیڈیز ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن جھنگ مرزا ظفر اقبال عاصم شامل تھے۔ اس تقریب میں ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے طلباء و طالبات ، مختلف این جی اوز کے نمائندوں اور دیگر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر اظہر عباس عادل، چئیرمین بیت المال جھنگ ریاض حسین عشرت ، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پر لیڈیز ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن جھنگ مرزا ظفر اقبال عاصم نے اپنے اپنے خطابات میں طلباء و طالبات پر زور دیا کہ وہ معاشرے سے منشیات کے خاتمے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ منشیات پر قابو پا کر ہی ہم ایک صحت مند معاشرے کو تشکیل دے سکتے ہیں۔ اس موقع پر ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پر لیڈیز ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن جھنگ مرزا ظفر اقبال عاصم نے تقریب میں شرکت کرنے والے تمام مہمانوں اور دیگر افراد کا شکریہ ادا کیا۔

0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں