شریف آباد اور گردو نواح میں لوڈ شیڈنگ عروج پر
شریف آباد( عنصر خان ،نمائندہ جھنگ تیز نیوز ) تفصیلات کے مطابق شریف آباد و گردونواح کے علاقوں میں کئی کئی گھنٹوں کی طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ طویل لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے کارو بار زندگی شدید متاثر ہو رہا ہے جس کی وجہ سے کئی لوگوں کا روزگار ٹھپ ہو چکا ہے۔ طویل ترین لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔ اس سلسلے میں جب جھنگ تیز کے نمائندہ نے لوگو ں سے بات کی تو لوگوں کی اکثریت کا کہنا تھا ہر الیکشن سے سیزن میں عوام کو سبز باغ دکھائے جاتے ہیں لیکن نتیجہ ہمیشہ صفر ہوتا ہے۔ اس دفعہ کسی شخص کو بھی ووٹ نہیں دینگے کیونکہ یہ حکمران صرف جھوٹے وعدے اور جھوٹے دعوے کرتے ہیں۔

0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں