جے یو آئی اور متحدہ مجلس عمل ملک میں عوام کے حقوق کی بحالی کیلئے جدو جہد کر رہی ہے ۔شہباز گجر ایڈووکیٹ

اٹھارہ ہزاری(سٹاف رپورٹر)جمعیت علماء اسلام (ف)کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن اور ایم ایم اے ضلع جھنگ کے جنرل سکریٹری شہباز گجر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ جے یو آئی اور متحدہ مجلس عمل ملک کے اقتدار اعلی کی سمت درست کرنے اور عوام کے حقوق کی بحالی کیلئے جدو جہد کر رہی ہے ملکی سیاست و معیشت پر چھوٹو گینگ قابض ہے 70سال میں حکمران طبقہ نے عوام کے دکھوں کا مداوا کرنے کی بجائے ان میں اضافہ کیا ملک 27،ارب ڈالر کا مقروض ہے پانامہ لیکس ،نیب ،این آر او میں کسی مذہبی سیاسی لیڈر کا نام نہیں انہوں نے ان خیالات کا اظہار چوک آٹھارہ ہزاری میں این اے 114 اور پی پی 125میں ایم ایم اے کے امیدواروں داؤد خان اور ساجد چدھڑ کی انتخابی مہم کیلئے منعقدہ اہم اجلاس اور بعد ازاں میڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہمارا مقابلہ ان روایتی سیاستدانوں وڈیروں کے ساتھ ہے جو اس حلقہ سمیت ضلع جھنگ کی پسماندگی کے ذمہ دار اور بدلتے موسم کی طرح پارٹیاں اور دوستیاں بدلتے ہیں ایسے لوگوں کا کوئی معاشرتی کردار نہ ہے تمام حلقوں میں امیدوار لاکر عوام کو بہتر انتخاب کا موقع فراہم کیا ہے انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کی قیادت اگرچہ علماء کے پاس ہے مگر اس میں زندگی کے دوسرے طبقوں کے لوگ بھی شامل ہیں دینی جماعتوں کا مقابلہ سیکولر قوتوں کے ساتھ ہے جو ملک میں آئین کی بالادستی اسلامی شقوں،ختم نبوت اور عوام کے حقوق کی حفاظت کیلئے متحدہ مجلس عمل کی شکل میں کام کر رہی ہیں ہم نے قوم کو کھرے اور کھوٹے کی پہنچان دیکر بہتر چوائس کا موقع دیا ہے انہوں نے کہا کہ جھنگ کے تمام قومی و صوبائی حلقوں میں ایم ایم اے اور اسکے حامی امیدوار میدان میں ہیں ہمیں ایم ایم اے سے باہر بھی مذہبی جماعتوں کی حمایت حاصل ہے اس حلقہ میں مستقل سٹینڈ لیا ہے فروری 2019 سے اٹھارہ ہزاری میں عدالتیں لگ رہی ہیں وہ یہاں ہفتہ میں دو دن وقت دیں گے شہباز گجر نے مزید کہا کہ جے یو آئی کو دنیا بھر سے علماء کرام کی کثیر تعداد کی حمایت حاصل ہے کوئی بھی حکومت ہماری حمایت کے بغیر بن سکتی ہے اور نہ ہی چل سکتی ہے ملک کا مستقبل شفاف الیکشن سے وابستہ ہے نگران حکومت اور ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ قوم کو مزید امتحان میں نہ ڈالتے ہوئے ملک میں فری اور فئیر الیکشن کروائیں امیدوار قومی اسمبلی داؤد خان نے اس موقع پر کہا کہ علماء کرام اسلام کی سربلندی اور نظام کی تبدیلی کیلئے لڑ رہے ہیں ان کی قوت میں اضافے کیلئے میدان میں آیا ہوں کامیاب ہو کر تھانہ کلچر اور روایتی سیاست کا خاتمہ کریں گے جھنگ میں یونیورسٹی ہماری جماعت بنائے گی دریں اثناء اجلاس میں انتخابی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تمام اہم علماء ومشائخ کی حمایت حاصل کرنے ان کا کنونشن منعقد کرنے سوشل میڈیا کے استعمال اور یونین کونسل لیول پر کمیٹیاں بنا کر ارکان کو ذمہ داریاں سونپنے سمیت اہم فیصلے کیے گئے اجلاس میں قاری محمد اسلم حافظ نور محمد ملک عبد الرزاق عبد المجید گجر مہدی خان ڈاکٹر رائے منصور بھٹی اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں