اٹھارہ ہزاری (سٹاف رپورٹر)تھانہ اٹھارہ ہزاری کے علاقے واصو آستانہ میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات،ڈاکو چھ تولہ سونا لوٹ کرفرار۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز تھانہ اٹھارہ ہزاری کے علاقے واصو آستانہ میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات ہوئی جس میں تین مسلح ڈاکو واصو بازار میں موجود الریاض جیولرز شاپ کے مالک حاجی محمد ریاض سے چھ تولہ سونا لوٹ کر علی چوک کی جانب فرار ہوگئے متاثرہ دکاندار کے مطابق ڈاکووں نے ان پر تشدد بھی کیا اطلاع ملتے ہی تھانہ اٹھارہ ہزاری پولیس اور پٹرولنگ پولیس کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور علاقہ میں ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات سے شہریوں میں سخت خوف و ہراس پایا جاتا ہے
Home
اٹھارہ ہزاری
تازہ ترین
ضلع جھنگ کی خبریں
تھانہ اٹھارہ ہزاری کے علاقے میں دن دیہاڑے ڈکیتی۔ڈاکو چھ تولہ سونا لےاڑے
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں