اٹھارہ ہزاری(سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹرہیلتھ سروسزفیصل آباد اور سی ای او ہیلتھ کا ٹی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ،مریضوں کے مسائل دریافت کیے،سہولیات کا جائزہ لیا،سی ای او کا سیکیورٹی گارڈز کی تنخواہیں سوموار تک اداکرنے کا حکم۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز فیصل آباد ڈاکٹر مختار اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مہاراختر خاں نے گذشتہ روز ٹی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا جس کے دوران انہوں نے ایمرجنسی وارڈز،گائنی اور فارمیسی کی سہولیات کا جائزہ لیا انہوں نے ہسپتال میں موجود مریضوں سے شکایات کے متعلق بھی دریافت کیا ہسپتال دورہ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز فیصل آباد ڈاکٹر مختار نے بتایا کہ ڈاکٹرز کی کمی کو جلد ہی پورا کردیا جائے گا ،ہسپتال کو مزید جدید سہولیات سے آراستہ کیا جارہا ہے جبکہ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مہار اختر خاں کا کہنا تھا کہ ہسپتال کے سیکیورٹی گارڈز کی تنخواہوں کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا سوموار تک اگر سیکیورٹی گارڈز کو تنخواہیں ادا نہ کی گئی تو متعلقہ کمپنی کو فارغ کردیا جائے گا انکا کہنا تھا کہ ہسپتال کی بہتری کے لیے کوششیں جاری ہیں جلد ہی ڈینٹل یونٹ اور جنریٹر بھی پہنچادیا جائے گا مریضوں کو سہولیات کی فراہمی میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں۔
Home
اٹھارہ ہزاری
تازہ ترین
ضلع جھنگ کی خبریں
ڈائریکٹرہیلتھ سروسزفیصل آباد اور سی ای او ہیلتھ کا ٹی ایچ کیو ہسپتال اٹھارہ ہزاری کا دورہ
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)


0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں