اٹھارہ ہزاری:ریسیکیو 1122گاڑی کی عدم دستیابی۔شہری سراپا احتجاج


اٹھارہ ہزاری(سٹاف رپورٹر)ریسیکیو 1122کے اہلکاروں کی عجب منطق،حادثہ کا مریض تڑپتا رہا مگر ایمبولینس نہ پہنچ سکی۔تفصیلات کے مطابق جھنگ روڈ پر ہائی ایس اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں شدید زخمی ہونے والے 35سالہ چوہدری جعفرکو ٹی ایچ کیو لایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں ڈی ایچ کیو جھنگ ریفرکردیا ریسیکیو 1122کی ایمبولینس دستیاب نہ ہونے کے مریض کو پرائیوٹ گاڑی میں جھنگ منتقل کیا گیا واضح رہے کہ جائے حادثہ سے بھی مریض کو پرائیوٹ کیری وین میں ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا ریسیکیو اہلکاروں کے اس رویہ پر شہریوں نے شدید احتجاج کیا دوسری جانب ریسیکیو 1122کے آفس میں کوئی اہلکار موجود نہ ہونے کے باعث موقف لینے کی کوشش کامیاب نہ ہوسکی۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں