اٹھارہ ہزاری(سٹاف رپورٹر)ٹی ایچ کیو میں وارڈ بوائے کا ڈرپ اتارنا،ہسپتال انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان۔مریضہ کی ماں کے احتجاج پر مذکورہ وارڈ بوائے باربار اپنا بیان بدلتا رہا۔تفصیلات کے مطابق ٹی ایچ کیو میں وارڈ بوائے کی جانب سے مریضہ کو لگی ڈرپ اتارنے کا معاملہ ہسپتال انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان بن گیا محکمہ صحت کے رولز کے مطابق وارڈ بوائے کو یہ اختیارحاصل نہیں کہ کسی مریض کی ڈرپ کو لگا یا اتار سکے یہ ذمہ داری ڈسپنسر یا نرس پر عائدہوتی ہے مگر ٹی ایچ کیو ہسپتال میں انتظامیہ کی جانب سے تمام تر معاملات پر آنکھ بند کرلی گئیں گذشتہ روز ایمرجنسی وارڈ میں مریضہ کو موبائل نمبر دینے کے معاملے پر ہنگامہ آرائی ہوئی تو مذکورہ وارڈ بوائے نے ایڈیشنل ایم ایس ڈاکٹر نوید شہزاد کے سامنے بیان دیا کہ اس نے ایزی لوڈ کروانے کے لیے نمبر لکھا جو وہ ٹیبل پر ہی بھول گیا مگر فوری بعد وہ اپنے بیان سے مکرگیا اور تمام تر الزامات کی تردید کردی ایڈیشنل ایم ایس ڈاکٹر نوید نے ایمرجنسی وارڈ سے مذکورہ وارڈ بوائے کی جانب سے پرچی پر لکھا گیا موبائل نمبر برآمد کرلیا۔واضح رہے کہ مذکورہ وارڈ بوائے حاکم واصو آستانہ کا رہائشی اور مقامی بااثر سیاسی شخصیت کی سفارش پر تعینات ہواتھا رابطہ کرنے پر اے ایم ایس ڈاکٹر نویدشہزاد نے بتایا کہ واقعہ کی انکوائری ایڈمن آفیسر کررہے ہیں
Home
اٹھارہ ہزاری
تازہ ترین
ضلع جھنگ کی خبریں
ٹی ایچ کیو اٹھارہ ہزاری میں وارڈ بوائے کا مریضہ کی ڈرپ اتارنے کا معاملہ ہسپتال انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان بن گیا
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں