مولانا محمد احمد لدھیانوی کی ملی مسلم لیگ جھنگ کے مرکزی عہدیداران سے ملاقات.

جھنگ(جھنگ تیز نیوز)مولانا محمد احمد لدھیانوی سرپرست اعلی اہلسنت والجماعت پاکستان کی ملی مسلم لیگ جھنگ کے مرکزی عہدیداران سے ملاقات.
تفصیلات کے مطابق جھنگ کی سیاست اور ملکی حالات کے حوالہ سے گزشتہ روز مولانا محمد احمد لدھیانوی سے ملی مسلم لیگ جھنگ کے جنرل سیکرٹری محمد منشاء جھنگوی کی ساتھیوں سمیت ملاقات ہوئی.اس موقع پر محترم حاجی صداقت اللہ چوہان مرکزی راہنما ملی مسلم لیگ جھنگ ,چوہدری شہزاد خالق ,سردار حسنات خان بلوچ,چوہدری برکت اللہ اعوان,خان بسم اللہ خان بلوچ اور دیگر راہنما موجود تھے.اسکے علاوہ طاہر خان بلوچ سپیکر بلوچ اتحاد جھنگ بھی موجود تھے۔صبغت اللہ چوہان سیکرٹری اطلاعات ملی مسلم لیگ جھنگ کے مطابق یہ مقامی طور پر ایک سیاسی ملاقات ہے. حکیم سیف الرحمن صدر مسلم لیگ ضلع جھنگ اپنی مرکزی قیادت سے مسلسل مشاورت میں ہیں بہت جلد ملک میں ایک مظبوط اتحاد قائم ہونے جا رہا ہے. اس کے بعد قیادت کے حکم پر اس اتحاد کی پیروی کرتے ہوے حلقہ این اے 115 سے اپنا امیدوار میدان میں اتاریں گے یا کسی اور امیدوار کی سپورٹ کا اعلان کریں گے۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں