سوشل میڈیا پر نازیبا الفاظ- ایف آئی اے کی عامر لیاقت کیخلاف کارروائی کی منظوری

اسلام آباد(جھنگ تیز نیوز)مسلم لیگ ن جاپان کے صدر کی درخواست پر ایف آئی اے نےتحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت حسین کے خلاف بیگم کلثوم نواز اور مریم نواز سے متعلق سوشل میڈیا پر نازیبا الفاظ لکھنے اور جھوٹے الزامات عائد کرنے پر رپورٹ درج کرنے اور کارروائی کرنے کی منظوری دے دی۔ ملک نوراعوان کی درخواست کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت نے بیگم کلثوم نواز اور مریم نواز کے متعلق سوشل میڈیا پر نازیبا الفاظ لکھے، ان پر جھوٹے اور حقائق کے منافی من گھڑت الزامات عائد کیے۔اور یہ سب ان خواتین کی ساکھ خراب کرنے کے لیے کیا گیا۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ عامر لیاقت کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔ملک نوراعوان نےدرخواست کے ساتھ عامرلیاقت کے ٹویٹر اکاؤنٹ کے اسکرین شاٹس بھی منسلک کیے ہیں۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں