پنجاب حکومت دوہرے معیار کی پالیسی بند کرے۔ مہر جہانگیر عباس جنجوعہ

اٹھارہ ہزاری (سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب اپنی دوہرے میعار کی پالیسی بند کرے ایک طرف عطائیت کے خلاف جاری آپریشن میں ڈسپنسرز کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے دوسری طرف رمضان بازاروں میں محکمہ صحت کے پیرا میڈیکس سٹاف کی ڈیوٹی لگادی گئی ہے ان خیالات کا اظہار نیکوکارہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت مہر جہانگیر عباس جنجوعہ نے کیا انہوں نے کہا کہ رمضان بازار کے میڈیکل کیمپس میں ایم بی بی ایس ڈاکٹر کی ڈیوٹی لگائی جائے کیا انکا کام اےسی کمروں میں بیٹھ کر صرف آرام کرنا ہے رمضان بازار میں محکمہ صحت کی دونوں شفٹوں میں پیرامیڈیکس سٹاف ڈیوٹی ادا کرتا ہے یہ وہی پیرامیڈیکس ہیں جو بیٹھ کر پریکٹس کریں تو وہ عطائی بن جاتے ہیں اور انکے خلاف قانونی کاروائی ہوتی ہے مگر یہ سمجھ سے بالاتر ہے کہ رمضان بازار میں پیرامیڈیکس سٹاف رمضان بازار کے میڈیکل کیپمس میں عطائیت کے زمرے سے باہر آجاتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہسپتالوں میں بھی یہی سٹاف ڈیوٹی ادا کرتا ہے وہاں اکثر ڈاکٹر مریضوں کو چیک نہیں کرتے عطائیت کے خلاف جاری آپریشن میں پیرامیڈیکس سٹاف کو ٹارگٹ کرنا ان کے ساتھ ظلم ہے حکومت دوہرے میعار کی پالیسی بند کرے اور صحت کے میدان میں عملی اقدامات کا مظاہرہ کرے ۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں