احمد پور سیال:ناقص سیوریج سسٹم مکانوں کی بنیادیں کھوکھلی کرنے لگا

احمد پور سیال(سیف اللہ صدیقی،نمائندہ جھنگ تیز نیوز)محلہ بھٹیاں والا میں ناقص سیوریج سسٹم پختہ مکان کی بنیادوں کو کھوکھلا کرنے لگا۔معروف شاعر خیال احمد پوری کی رہائش گاہ ناقص سیوریج سسٹم کی بھینٹ چڑھنے لگی ہے ۔مکان کی دیواروں میں جا بجا پڑنے والی دراڑوں نے ’’ڈھول کا پول ‘‘ کھول دیا ہے۔سیوریج کے اس ناقص نظام کی وجہ سے خیال احمد پوری کی رہائش گاہ کو ہی نہیں نقصان پہنچا بلکہ دوسرے گھر بھی متاثر ہورہے ہیں ۔یہ ناکارہ سیوریج سسٹم مکانوں کو تباہی کے دہانے تک پہنچانے کا باعث بن رہا ہے جبکہ متعلقہ حکام خاموش ہیں یہی وجہ ہے کہ متاثرہ افراد میں تشویش کی لہر دوڑ اٹھی ہے اور وہ سراپا احتجاج ہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ اگر اس گھمبیر صورتحال پر قابو نہ پایا گیا اور اس بے کار سیوریج کے نظام کو ٹھیک نہ کیا گیا تو وہ اپنے مکانوں سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔سیوریج کی لائنیں بچھاتے وقت باربار نشاندہی کے باوجود کوئی بھی ٹس سے مس نہیں ہوا یہی وجہ ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ناقص میٹریل نے اپنا رنگ دکھانا شروع کردیا ہے جس پر اہلیان محلہ شدید پریشانی میں مبتلا ہیں ۔انہوں نے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں