احمد پور سیال کا سستا رمضان بازار بری طرح ناکام

احمد پور سیال(سیف اللہ صدیقی،نمائندہ جھنگ تیز نیوز)احمد پور سیال میں سستا رمضان بازار بری طرح ناکام ہوگیا ۔اس نام کے سستے ’’رمضان بازار‘‘ میں کوئی بھی چیز سستے داموں دستیاب نہیں ۔صارفین دونوں ہاتھوں سے لٹنے پر مجبور ہوگئے۔شہری آبادی سے دور ایک ہی جگہ ٹینٹ لگا کرسبزی ،کریانہ ،گوشت اور دیگر اشیائے ضروریہ فروخت کرنے والے دکانداروں کو رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی یہاں دکانیں لگانے کا پابند کر دیا جاتا ہے۔مجبوراً دکاندار اس ٹینٹ کے نیچے اسٹال لگا لیتے ہیں لیکن سستی اشیاء فروخت کرنا ن کے بس کی بات نہیں کیونکہ جب سبزیاں منڈی سے ہی مہنگے داموں ملتی ہیں تو دکاندار نقصان براشت کرتے ہوئے سستے داموں بیچ کر اپنے گھروں کا چولہا کیسے جلائیں؟اسی طرح کریانے والے بھی مہنگی اشیاء خرید کر سستے داموں فروخت کرکے نقصان اٹھانے کی استطاعت نہیں رکھتے۔ دوسری جانب گھروں سے دور ایک ہی جگہ بازار قائم کرنے پر صارفین کو اشیاء کی خریدراری میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔شدید گرمی میں گھر سے دو کلومیٹر دور پیدل چل کر بازار جانے اور وہاں سے سبزی خرید کر واپس آنے میں صارفین بالعموم اور روزاہ دار بالخصوص ’’نڈھال ‘‘ ہوجاتے ہیں۔شہریوں نے حکومت پنجاب سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ گھروں سے دور ایک ہی جگہ ٹینٹ لگا کر اسے سستا رمضان بازار کا نام دے کر عوام الناس کو تکلیف دینے کی بجائے گھروں کے نزدیک بازاروں میں قائم دکانوں پر ہی حکومتی سبسڈی کے ذریعے فیئر پرائس شاپش کا قیام عمل میں لایا جائے تاکہ لوگوں کو سستی اشیاء ان کے گھروں کے نزدیک ہی سے مل سکیں۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں