نگران وزیر اعلی پنجاب کےلئیے چار نام سامنے آ گئے، ممکنہ ناموں میں جھنگ دھرتی کے نامور سپوت بھی شامل،

لاہور(عببد الرحمن بھٹی)… نگران وزیر اعلی پنجاب کےلئیے چاروں ناموں پرغور کیلئے پیر 28 مئی کو شہباز شریف اور محمود الرشید کی دوبارہ ملاقات ہوگی

لاہور: پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ کیلئے 4 ناموں پرغور کیا جارہا ہے اور اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر پی ٹی آئی کے میاں محمود الرشید کے درمیان ملاقات ہوئی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان چاروں ناموں پر غور کیا گیا، اپوزیشن نے سابق چیف سیکرٹری پنجاب ناصر کھوسہ اور کامران رسول کے نام دیے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے جسٹس ریٹائرڈ سائرعلی اور سابق آئی جی پنجاب طارق سلیم ڈوگر کے نام دیے گئےہیں
یاد رہے کہ الیکشن 2018 میں جھنگ سے تعلق رکھنے والے شیخ ظفر اقبال الیکشن کمیشن پنجاب تعینات ہو چکے ہیں جو کہ اعزاز کی بات ہے اور اگر نگران وزیر اعلی پنجاب بھی جھنگ سے ہوئے تو یہ اعزاز پہلی بار جھنگ کو حاصلِ ہوگا

Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں