اٹھارہ ہزاری (نمائندہ جھنگ تیز) آئندہ الیکشن ملک کے مستقبل کیلئے نہایت اہم ہے اب عوام پہلے سے زیادہ سمجھدار اور باشعور ہو چکے ہیں انہیں اپنے ووٹ کی قدرو قیمت کا اب صحیح اندازہ ہے وہ اپنی رائے کا اظہار نہایت سوچ سمجھ کر کریں گے ان خیالات کا اظہار واصو آستانہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت میاں مطلوب احمد چیلہ نے مقامی صحافیوں کو دئیے گئے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ملک اور قوم کو جن مسائل کا سامنا ہے اسکی وجہ یہ ہے کہ ہم نے آج تک ووٹ کا استعمال کرتے وقت اہلیت کے معیار کو مد نظر نہیں رکھا آیندہ ہمیں اہل اور دیانتدار لوگوں کو ووٹ دیکر آگے لانے کی ضرورت ہے کرپٹ اور بد کردار لوگوں کو سیاست کے میدان سے نکال کر ہی ہم مسائل حل کر سکتے ہیں اگر اس بار بھی نمائندوں کے انتخاب میں غلطیاں کی گئیں تو ملک کی حالت مزید بگڑے گی اور آئندہ آنیوالی نسل ہمیں معاف نہیں کرے گی انہوں نے کہا کہ عوام آیندہ الیکشن میں صرف باکردار دیانتدار لوگوں کو ووٹ دیں
Home
اٹھارہ ہزاری
تازہ ترین
ضلع جھنگ کی خبریں
اہل اور دیانتدار لوگوں کو ووٹ دیکر آگے لانے کی ضرورت ہے ۔مطلوب احمد چیلہ
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں