اٹھارہ ہزاری کے مختلف علاقوں میں منشیات فروشی عام ہو گئی

اٹھارہ ہزاری (عمر یعقوب ملک)تھانہ اٹھارہ ہزاری کے مختلف علاقوں میں منشیات فروشی عام ہو گئی نوجوان نشہ کے عادی ہو کر اپنی زندگی گنوا رہے ہیں پولیس صرف بھتہ نہ دینے والوں کے خلاف کارروائی کرتی ہے بتایا گیا ہے کہ تھانہ اٹھارہ ہزاری کے مختلف علاقوں واصو آستانہ ڈال موڑ روڈو سلطان وغیرہ میں منشیات شراب چرس گردہ ہیروئن نشہ آور انجکشن عام بکنے لگے نوجوان نسل نشہ کی عادی ہو کر اپنا مستقبل گنوا رہی ہے نوجوان موت کی آغوش میں جانے لگے گزشتہ ماہ کوٹلی باقر شاہ کا رہائشی نشہ کا عادی ایک نوجوان عمر دراز جو کہ انجکشن لگاتا رہا کی لاش واصو میں کھیتوں سے ملی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے چپ سادھ لی ہے صرف بھتہ نہ دینے والوں کے خلاف نمبر ٹانکنے کیلئےجعلی کارروائی کی جاتی ہے گزشتہ دنوں پولیس نے مبینہ طورپر ٹوبہ سے ایک کلو سے زائد چرس خرید کر نازیہ بی بی نامی خاتون پر ڈال دی اور اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے جیل بھیج دیا مذکورہ خاتون کے خلاف یہ کارروائی اس لیے کی گئی کہ اس کی بہن نے اپنے خلاف ایک ایسے ہی مقدمہ کو عدالت میں چیلنج کیا تو برآمدہ ہیروئن جعلی نکلی جس پر عدالت نے پولیس کی سرزنش کی تھی عدالت نے اس وجہ سے ایک کلو سے زائد چرس کی برآمدگی کے باوجود نازیہ بی بی کی بھی فوری ضمانت لے لی اس مقدمے کا تفتیشی اب اہم پوسٹ پر تعینات ہو چکا ہے پولیس کی ایسی مبینہ بوگس کارروائیوں سے علاقے میں منشیات فروشی میں کمی نہ آسکی ہے شہریوں نے ڈی پی او جھنگ سے اس کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اس سلسلے میں مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے میں منشیات فروشی نہ ہونے کے برابر ہے جہاں کوئی ایسی شکایت ملتی ہے بلا تفریق و رو رعایت کارروائی کی جاتی ہے
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں