اٹھارہ ہزاری(سٹاف رپورٹر)دانیال عزیز پر تھپڑ پارلیمنٹ پر تھپڑ ہے ، نعیم الحق نے پی ٹی آئی کا چہرہ واضع کر دیا ہے ، ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے تحصیل جنرل سیکرٹری آصف شہزاد نے کیا انہوں نے کہاکہ نعیم الحق دانیال عزیز پر تھپڑ مار کر پارلیمنٹ کے منہ پر طمانچہ رسید کیا ،یہ عمل اس بات کا غمازہے کہ پی ٹی آئی پر تشدد خیالات کی مالک جماعت ہے ناچ گانے کا کلچر متعارف کروانے کے بعد اب تشدد سکھا رہے ہیں ، انہوں نے مزید کہاکہ عمران خان کو چاہیے کہ پہلے اپنے جاہل و خوشامدی لوگوں کوتمیز سکھائیں یہ لوگ حکومت نہ ملنے کے غم میں پاگل ہورہے ہیں اب تک عمران کی جانب سے اس واقعہ کی مذمت نہ کرنا بھی یہ ثابت کرتا ہے کہ وہ خود چاہتے ہیں کہ ان کے لوگ دوسروں کی پگڑیاں اچھالنے کے ساتھ ساتھ تشدد بھی کریں ، عام انتخابات میں عوام ایسی سوچ کے لوگوں کومسترد کریں گے،عوام اس تھپڑ کا بدلہ ووٹ سے لیں گے اور ان کو سبق سکھائیں گے ۔
Home
اٹھارہ ہزاری
تازہ ترین
ضلع جھنگ کی خبریں
نعیم الحق نے پی ٹی آئی کا چہرہ واضع کر دیا ہے ۔آصف شہزاد
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں