اٹھارہ ہزاری (سٹاف رپورٹر) سڑک کی تعمیر میں ناقص میٹریل کا استعمال دھڑلے سے جاری ،انتظامیہ خاموش شہری سراپا احتجاج ۔تفصیلات کے مطابق اٹھارہ ہزاری میں چوکن جانپور لنک روڈ پرجاری تعمیراتی کام میں ناقص مٹیریل کے استعمال کے خلاف شہری سراپا احتجاج بن گئے ۔انتظامیہ اور ٹھیکیدار کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے شہریوں کا کہنا تھا کہ 78لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کیے جانے والے مذکورہ روڈ میں ناقص میڑیل کا استعمال جاری ہے مگر متعلقہ محکمے بااثر ٹھیکیدار کے خلاف کارروائی کرنے سے گریزاں ہیں پہلے بڑی مشکل سے ایم این اے نجف سیال نے گرانٹ جاری کروائی مگر ناقص میڑیل کے استعمال سے سڑک چند دن تک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوجائے گی۔شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جھنگ سمیت دیگر متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
Home
اٹھارہ ہزاری
تازہ ترین
ضلع جھنگ کی خبریں
اٹھارہ ہزاری انتظامیہ کی خاموشی،سڑک کی تعمیر میں ناقص میٹریل کا استعمال دھڑلے سے جاری
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)




0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں