لیگی ایم پی اے کی جانب سےپے در پے پرچوں سے غریب صحافی کا جینا دوبھر کردیا۔

شیخوپورہ (آن لائن) جرم کی نشاندہی نے صحافی کو مجرم بنادیا، لیگی ایم پی اے کی پارٹی کے خلاف خبر چلانے والے صحافی پر زمین تنگ کردی گئی، پے در پے پرچوں سے غریب صحافی کا جینا دوبھر کردیا۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں موجود شخص نے اپنا تعارف امجد علی بھٹی کے نام سے کرایا ہے اور بتایا ہے کہ وہ کالا شاہ کاکو سے ایکسپریس نیوز اور این این آئی کا رپورٹر ہے۔ امجد علی بھٹی نے بتایا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے اس کا جینا حرام کیا جاچکا ہے، گوجرانوالہ کے تھانوں میں اس پر ایک کے بعد ایک پرچہ درج کیا جارہا ہے ۔ ’ایم پی اے خرم اعجاز چٹھہ کی پارٹی کے خلاف میں نے خبریں چلائی تھیں جس کے جرم کی سزا دی جارہی ہے، روبن نسیم نام کا بندہ انہوںنے ساتھ ملایا ہوا ہے اور وہ جہاں بھی جاتا ہے میرا نام کسی پرچے میں شامل کرادیتا ہے۔امجد علی بھٹی نے بتایا کہ اس کے اوپر 8 پرچے ہوچکے ہیں جن میں سے 2 ڈکیتی اور 6 چوری کے ہیں، پولیس والے ہر روز اسے اٹھا کر لے جاتے ہیں ، تاحال کسی بھی پرچے میں اس سے کچھ بھی برآمد نہیں ہوسکا۔ امجد بھٹی نے روتے ہوئے اپیل کی ’میرے 6 بچے ہیں ، 3 بیٹیاں ہیں اور تین بیٹے ہیں ، اللہ کا واسطہ ہے میری مدد کی جائے‘۔خیال رہے کہ خرم اعجاز چٹھہ مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر 2013 میں شیخوپورہ سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ 163 سے رکن منتخب ہوئے تھے، صحافی کی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے حوالے سے ان کا موقف معلوم نہیں ہوسکا ہے۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں