سرائے عالمگیر میں مختلف ملزمان کے خلاف مقدمات درج

سرائے عالمگیر ( ڈاکٹر تصور حسین مرزا )تھانہ دینہ کے اظہر اقبال اے ایس آئی نے دوران گشت ملزم محمد افضل ولد محمد عنائیت قوم ملک سکنہ ملوٹ تحصیل دینہ ضلع جہلم سے 420گرام چرس برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ دینہ کے محمد سجاد اے ایس آئی نے دوران گشت پایا کہ مسمی شیخ علی سکنہ اقبال ٹاؤن دینہ کی شادی کی تقریب میں محمد عثمان ولد غضنفر علی ،شیخ علی ولد گڈو، سکنائے اقبال ٹاؤن دینہ ، واجد حسین ولد ملازم حسین قوم بھٹی سکنہ نئی آبادی سید حسین، ماجو خواجہ سراء آتش بازی کرکے اور گلی میں بڑے اسپیکر ز و امپلی فائر پر بلند آواز میں واہیات گانے لگا کر ارتکاب جرم کیاہے۔جن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔تھانہ سوہاوہ کے محمد بابر اے ایس آئی /پی ایچ پی نے دوران گشت پایا کہ ڈرائیور محمد معروف خان ولد اسماعیل خان سکنہ گمبھیرتحصیل راولا کوٹ ضلع پونچھ آزاد کشمیر نے ہائی ایس نمبری LES/3000میں بدوں فٹنس سرٹیفکیٹ /اجازت نامہ 2عدد گیس سلنڈر لگاکر ارتکاب جرم کیاہے۔جس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔جبکہڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم عبدالغفار قیصرانی کی ہدایات پرپولیس نے بدرویگان کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے 420گرام چرس برآمد کر کے مقدمات درج لئے۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں