ایبٹ آباد میں مسافر بس پر ٹرک الٹنے سے 10 افراد جاں بحق

ایبٹ آباد(جھنگ تیز نیوز) ایبٹ آباد کے راستے راولپنڈی سے مانسہرہ جانے والی مسافر بس کو حادثہ پیش آیا ہے، راستے میں گندم کی بوریوں سے لدا ایک ٹرک بے قابو ہوکر اپنے برابر سے گزرنے  والی مسافر بس پر الٹ گیا جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
حادثے میں زخمی مسافروں کو فوری اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق اسپتال منتقل کیے گے بعض زخمیوں کی حالت نازک ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر ویگن پر گرنے والے ٹرک میں 40 ٹن گندم لدی ہوئی تھی حادثے کا شکار ہونے والی ویگن راولپنڈی سے مانسہرہ جارہی تھی۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں