آئندہ انتخابات میں عوام ن لیگ کی سیاست کو دفنا کر عمران خان کو وزیراعظم منتخب کریں گے۔راہنماء پی ٹی آئی عنصر عباس خان

اٹھارہ ہزاری(سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف روڈو سلطان کے صدر عنصر عباس خان نے کہا کہ حکومت نے اداروں کو تباہ کر دیا ہے قوم ان کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔آئندہ الیکشن میں عوام ن لیگ کی سیاست کو زمین میں گاڑ دے گی،امن وامان اور ملکی ترقی کے لئے جمہوریت کے استحکام ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے نواز شریف اور اکے وزرا کی فوج نے ملک کو تباہ کر کے رکھ دیا۔تحریک انصاف کی حکومت آنے والی ہے ترقی کا روڈ میپ عمران خان کے پاس ہوگااور ان کی ملک کے لئے خدمات تاریخ کا حصہ بنیں گی،قوم نواز شریف اور زرداری کو جان چکی ہے،حکومت نے عوام کو بجلی کی لوڈشیڈنگ،مہنگائی اور بے روزگاری کے سوا کچھ نہیں دیاعوام کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات میں عوام ن لیگ کی سیاست کو دفنا کر عمران خان کو وزیراعظم منتخب کریں گے۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں