کراچی(جھنگ تیز نیوز)شہر قائد میں درجہ حرارت 44 ڈگری تک پہنچ گیا ہے اور محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویوکی پیش گوئی کردی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کل درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے تاہم ہفتے سے گرمی کی شدت میں کمی آنا شروع ہوجائے گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی میں اضافہ سمندری ہوائیں بند ہونے کے باعث ہوا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 68 فیصد ہے۔کراچی میں شدید گرمی کی پیشگوئی کے بعد اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔محکمہ صحت کے نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی کے سرکاری اسپتالوں میں 3 اور 4 مئی کو ایمرجنسی نافذ رہے گی۔محکمہ صحت کی جانب سے اسپتالوں میں گرمی سے متاثرہ مریضوں کے لئے خصوصی وارڈ قائم کرنے اور آگاہی مہم شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ شدید گرمی کی لہر کے باعث سرکاری اسپتالوں کے عملے کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا کہ مئی اور جون میں موسم معمول سے زیادہ گرم اور خشک رہے گا۔یہ بھی پیشگوئی کی گئی ہے کہ مئی اور جون میں اندرون سندھ اور جنوبی پنجاب میں درجہ حرارت 45 ڈگری سے بھی اوپر جاسکتا ہے۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں