پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج آزادی صحافت کا دن منایا جارہا ہے۔

اسلام آباد(جھنگ تیز نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج آزادی صحافت کا دن منایا جارہا ہے۔یہ دن منانے کا مقصد پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی میں پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کو درپیش مشکلات، مسائل، اور صحافیوں کی زندگیوں کو درپیش خطرات سے متعلق دنیا کو آگاہ کرنا، آزادی صحافت پر حملوں سے بچاؤ کے لئے حکمت عملی مرتب کرنا، اور فرائض کی انجام دہی کے دوران قتل، زخمی یا متاثر ہونے والے صحافیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے۔دنیا بھر میں ’’ پریس فریڈم ڈے‘‘ منانے کا آغاز 1993 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے فیصلے کے بعد سے ہوا۔ ہرسال اس دن اقوام متحدہ کا ادارہ یونیسکو ایک بڑی تقریب منعقد کرتا ہے۔ پاکستان میں بھی آج آزادی صحافت کا دن منانے کے لیے ریلیوں اور تقریبات کا انقعاد کیا گیا ہے تاکہ ان صحافیوں کو خراج عقیدت پیش کیا جائے جو اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے شہید ہوگئے۔پاکستان میں گزشتہ برس 5 صحافیوں کو شہید کیا گیا جبکہ مختلف صحافیوں پر سوشل میڈیا پر تنقیدی اظہار رائے کی وجہ سے بھی مقدمات درج کئے گئے۔ اس سال آزادی صحافت کا عالمی دن منانے کا موضوع ’طاقت پر نظر: میڈیا، عدل اور قانون کی حکمرانی‘ ہے۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں