اٹھارہ ہزاری:تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی اور موٹرسائیکل میں تصادم،1 جانبحق

اٹھارہ ہزاری(سٹاف رپورٹر)تفصیلات کے مطابق لشاری پل کے قریب تیز رفتاری کے باعث ٹریکٹر ٹرالی اور موٹرسائیکل میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 40سالہ محمد شفیع موقع پر جاں بحق جبکہ محمد یعقوب زخمی ہو گیا جسے ریسیکیو 1122کی جانب سے طبی امداد دے کر فارغ کردیا گیا۔موٹرسائیکل سوار دونوں افراد کا تعلق اٹھارہ ہزاری کے نواحی علاقے کچا پکا موڑ سے تھا ۔حادثے کے بعد تھانہ اٹھارہ ہزاری پولیس کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے اور قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں