سی ای او ہیلتھ جھنگ کا مختلف ہسپتالوں کا اچانک دورہ

اٹھارہ ہزاری (سٹاف رپورٹر)سی ای او ہیلتھ جھنگ کا مختلف ہسپتالوں کا اچانک دورہ۔عملہ کی حاضری چیک کی،انتظامیہ کو چوبیس گھنٹے شہریوں کو علاج معالجہ کی مفت سہولیات یقینی بنانے کی واضح ہدایت۔ تفصیلات کے مطابق سی ای او ہیلتھ اتھارٹی مہار اختر خان بلوچ نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹھارہ ہزاری اور آرایچ سی موچیوالہ کا اچانک دورہ کیا جس کے دوران انہوں نے سٹاف کی حاضری چیک کرنے کے علاوہ ہسپتالوں میں عوام کو دی جانیوالی طبی سہولتوں کا بغور جائزہ لیا اس موقع پر انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو سخت ہدایات جاری کیں۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی کمی کو پورا کرنے کیلئے ان کی بھرتی کی جا رہی ہے غیر حاضر عملے کو وارننگ دی جا چکی ہے مریضوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات اور انہیں ریلیف کی فراہمی کو غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں