اٹھارہ ہزاری:سرکاری باردانہ برآمد ہونے پر آڑھتی کے خلاف مقدمہ درج

اٹھارہ ہزاری (سٹاف رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر شبیراحمدڈوگر کا گودام پر چھاپہ،سرکاری باردانہ کی سینکڑوں بوریاں برآمد ،آڑھتی کے خلاف مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری شبیراحمد ڈوگرنے ڈپٹی کمشنر جھنگ مدثرریاض ملک کی ہدایت پر موضع عمرانہ جنوبی میں واقع گودام پر چھاپہ مارا تو وہاں سرکاری باردانہ کے 450تھیلے خالی اور 288تھیلے گندم کے بھرے ہوئے برآمد ہوئے،شیخ ریاض نامی آڑھتی سرکاری باردانہ میں گندم کی ذخیرہ اندوزی کرکے ناجائز بیوپار کرنے میں ملوث نکلا جس پر اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری شبیراحمد ڈوگر کی ہدایت پر تھانہ اٹھارہ ہزاری میں فوڈ کنٹرول ایکٹ3/6 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں