اٹھارہ ہزاری (سٹاف رپورٹر) متوقع سیلاب میں نقصانات سے بچاو کیلئے ضلعی انتظامیہ جھنگ کی ہدایت پر اٹھارہ ہزاری کے نواحی علاقہ کوٹلہ نیک احمد میں دریائے جہلم کے کنارے ریسکیو 1122نے موک ایکسر سائز کا اہتمام کیا جس میں سیلاب میں گھرے لوگوں کو باحفاظت نکالنے اور دریا میں ڈوبنے افراد کو ریسکیو کرنے اور انہیں بروقت طبی امداد دیکر ان کی جان بچانےکی مشقیں کی گئیں صحت،تعلیم، لائیو سٹاک، انہار سمیت مختلف محکموں اور فلاحی تنظمیوں نے بھی وہاں اپنے کیمپ اور سٹال لگائے ۔
ڈپٹی کمشنر جھنگ مدثر ریاض ملک پروگرام کے مہمان خصوصی تھے جبکہ اے ڈی سی جی جھنگ سجاد احمد خان اور اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری شبیر احمد ڈوگر سی ای او ہیلتھ مہار اختر ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر اظہر بھی اس موقع پر موجود تھے ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض نے دریا میں پھنسے افراد کو نکالنے اور طبی امداد دینے کا عملی مظاہرہ دیکھا اور اسٹال کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ قدرتی افات اور ہنگامی حالات میں درپیش مشکلات سے نمٹنے کیلئے ہمیں ہر وقت تیار رہنا چاہیے امدادی کارروائیوں میں سرکاری اداروں کے ساتھ پبلک کی شمولیت بھی بہت ضروری ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ نقصان سے بچا جا سکے انہوں نے کہا کہ لوگوں کی جان و مال کا تحفظ حکومت کا فرض ہے جس کیلئے انتظامیہ اور امدادی اداروں کو ہر وقت تیار رہنا چاہیئے۔





0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں