ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تیز رفتار مسافر بس الٹ گئی 40 زخمی

ٹوبہ ٹیک سنگھ (جھنگ تیز نیوز) تیز رفتار مسافر بس الٹ گئی 40 زخمی متعددمسافروں کی حالت نازک زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ منتقل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ نواحی گاؤں 387 ج ب کے قریب جھنگ سے ٹوبہ آنے والی نجی کمپنی کی مسافر بس اچانک موڑ کاٹتے ہوے الٹ گئی جس کے نتیجے میں مسافر بس میں سوار چالیس سے زائد مسافر شدید زخمی ہوگئے۔زخمیوں میں دس مسافروں کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ریسکیو1122 نے تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں