نیم بیہوشی کی حالت میں ملنے والا نوجوان ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل

اٹھارہ ہزاری(سٹاف رپورٹر)نیم بیہوشی کی حالت میں ملنے والا نوجوان ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل۔طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا،پٹرولنگ پولیس ۔تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ پولیس ڈال موڑ کے شفٹ انچارج وقاص الرحمن کھوکھر کو دوران گشت اطلاع ملی کہ چوک اٹھارہ ہزاری کے قریب 25سالہ احتشام غضنفرسکنہ جھنگ نیم بیہوشی کی حالت میں پڑا ہے جس پر اہلکاروں طارق ،زین اور جاوید نے فوری ریسپانس کرتے ہوئے مذکورہ نوجوان کو طبی امداد کے لیے ٹی ایچ کیو اٹھارہ ہزاری منتقل کیا جہاں اسے طبی امداد کے بعد حالت بہتر ہونے پر ورثاء کے حوالے کردیا گیا پٹرولنگ پولیس اہلکاروں کی اس کاوش کو شہری حلقوں اور لڑکے کے ورثاء نے خوب سراہا۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں