اٹھارہ ہزاری میں تجاوزات ختم کرواکے ون وے فنکشنل کروادیا گیا

اٹھارہ ہزاری(عمر یعقوب ملک،نمائندہ جھنگ تیز نیوز)پٹرولنگ پولیس ڈال موڑکا گرینڈآپریشن ،لیہ و بھکرروڈ پر تجاوزات ختم کرواکے ون وے فنکشنل کروادیا۔تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ پولیس ڈال موڑ کے شفٹ انچارج وقاص الرحمان کھوکھر کی قیادت میں اہلکاروں نے چوک اٹھارہ ہزاری میں لیہ روڈ اور بھکرروڈ پر ریڑھی بانوں اور ناجائز پارکنگ کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا آپریشن کے دوران شہریوں کو پارکنگ کی وجہ سے پیدا ہونے والے ٹریفک کے مسائل کے متعلق آگاہی دی گئی اور سڑک پر موجود ریڑھیوں اور تھڑوں کو ختم کرواکے عرصہ دراز سے بند ون وے سڑک کو چالو کروادیا گیا۔ اس موقع پر وقاص الرحمان کھوکھر نے ریڑھی اور تھڑے مالکان کو بھی آئندہ تجاوزات قائم نہ کرنے کی ہدایت کی انکا کہنا تھا کہ مقامی شہری اور دکاندار اگر تعاون کریں تو ٹریفک کے مسائل حل کیے جاسکتے ہیں۔عوامی و سماجی حلقوں نے پٹرولنگ پولیس ٹیم کی اس کوشش پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں