لائسنس یافتہ ٹی وی چینلزکی بندش پر وطین کیبل ملٹی میڈیا اور ورلڈ کال کیبل کے خلاف کارروائی کا آغاز

اسلام آباد(آن لائن) پیمر انےملک کے  مختلف حصوں میں لائسنس یافتہ ٹی وی چینلز کی کیبل ٹی وی پر بندش کا نوٹس لے لیا۔
پیمرا کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہپیمرا نے کسی بھی چینل کی بندش یا پوزیشن کی تبدیلی کے حوالے سے کوئی احکامات جاری نہیں کئے۔ کسی بھی لائسنس یافتہ ٹی وی چینل کی بندش پیمرا قوانین کی خلاف ورزی ہے لہٰذا تمام کیبل ٹی وی آپریٹرز کو معطل کیا جاتا ہے کہ پیمر اکے لائسنس یافتہ ٹی وی چینلز کی نشریات کو کیبل نیٹ ورکس پر یقینی بنائیں۔ اتھارٹی نے پیمرا قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کیبل آپریٹرز کے خلاف کارروائی کا آغازکردیا ہے۔ اس حوالے سے آج مورخہ 2 اپریل 2018ءکو پیمرا نے وطین ملٹی میڈیا لاہور اور ورلڈ کال کیبل لاہور اور کراچی کے لائسنسوں کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ وہ جیو کے تمام چینلز کو چوبیس گھنٹوں کے اندر اس کی اصل پوزیشن پر بحال کریں بصورت دیگر پیمرآرڈیننس کی سیکشن 30 کے تحت مذکورہ لائسنسوں کی منسوخی کے عمل کا آغاز کردیا جائے گا۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں