گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج جھنگ کے طلبا و طالبات میں انعامات تقسیم

جھنگ(نمائندہ جھنگ تیز)گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج جھنگ میں سالانہ امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی کین کمشنر پنجاب ثناء اللہ تھے جبکہ ڈپٹی سیکرٹری برائے وزیر اعلیٰ غلام صغیر شاہد، پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ منظر علی جاوید،ادارہ کے پرنسپل کالج پروفیسر ملا خان حیدری، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز شریف خان ، ماہرین تعلیم ، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات،والدین ،طلباء و طالبات اور دیگر مہمانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ادارہ کے پرنسپل کالج پروفیسر ملا خان حیدری نے مہمان خصوصی او ردیگر مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کالج کے شاندار نتائج اور کارکردگی کے حوالہ سے تفصیلی طورپر آگاہ کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کین کمشنر پنجاب ثناء اللہ نے کہا کہ تعلیمی کارکردگی کے حوالہ سے ضلع جھنگ پنجاب میں نمایاں پوزیشن پر رہا ہے جس کی وجہ سے محکمہ تعلیم کے افسران اور اساتذہ کرام کو مبارکباد پیش کرتاہوں ۔انہوں نے اساتذہ کرام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ آپ اپنی محنت اور قابلیت سے ملک و قوم کی تعمیرو ترقی کیلئے صحت مند کردار ادا کریں اور طلباء و طالبات کے روشن مستقبل کیلئے ان میں چھپی ہوئی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے انکی بھرپورحوصلہ افزائی کریں اور ان میں آگے بڑھنے اور پاکستان کا نام روشن کرنے کے حوالہ سے خود اعتمادی پیداکریں۔ کین کمشنر نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب تعلیمی شعبے کی بہتری اور علم کی کرنیں صوبہ کے ہر کوچے میں بکھیرنے کیلئے ٹھوس اور عملی اقدامات کررہی ہے اس ضمن میں ملک و قوم کی تیز رفتار ترقی کیلئے معیاری تعلیم کا فروغ نہایت اہمیت کا حامل ہے۔تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی کین کمشنر پنجاب ثناء اللہ نے نصابی سرگرمیوں کے سالانہ امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں کیش پرائزز اوردیگر انعامات تقسیم کئے۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں