جھنگ (نمائندہ جھنگ تیز) پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی عطائیوں کے خلاف مہم کی آڑ میں کوالیفائیڈ طبیبوں کے خلاف کارروائیوں پر پنجاب طبیہ کالج میں ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت نیشنل کونسل فار طب کے رکن پروفیسر سید ذوالحسنین بخاری نے کی۔ اس موقع پر صدر پاکستان نیچرل میڈیکل ایسوسی ایشن جھنگ پروفیسر اظہر خان، پروفیسر خالد محمود، سید منظور حسین شاہ، پروفیسر نذر محمد اعوان، پروفیسر احسان العزیز چوہان اور نجیب افضل ہرل سمیت ضلع بھر کے طبیبوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سید ذوالحسنین اور پروفیسر اظہر نے کہا کہ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے اہلکاروں نے مال بناؤ پالیسی پر عمل شروع کر رکھا ہے ، کوالیفائیڈ افراد کو نشانہ بنانے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ شہباز شریف سے بلاجواز کارروائیاں بند کرانے کا مطالبہ کیا۔
Home
تازہ ترین
جھنگ شہر
ضلع جھنگ کی خبریں
جھنگ ‘ ہیلتھ کیئر کمیشن کی کارروائیوں پر طبیب سراپا احتجاج
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں