ٹائیگر شروف نے عاطف اسلم کو ’’لیجنڈ ‘‘ قرار دے دیا

لاہور(جھنگ تیز ڈاٹ کام)حال ہی میں ریلیز ہونیوالی بالی ووڈ فلم باغی 2 کا ایک گانا ساتھیا میں بھی عاطف اسلم نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے ۔فلم میں اہم کردار نبھانے والے ٹائیگر شروف نے بھارتی ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے خود کو عاطف اسلم کا بڑا مداح قرار دیا۔انٹرویو کے دوران میزبان نے ٹائیگر شروف سے کہا ایک دور تھا جب شاہ رخ خان پر ابھیجیت کی آواز سب کو پسند آتی تھی اور آج آپ پر عاطف کی آواز بہت پسند کی جارہی ہے اس پر ٹائیگر کا کہنا تھا میری فلم میں گایا گیا عاطف اسلم کا ساتھیا گانا میرا پسندیدہ ہے ، میری قسمت اچھی ہے کہ میں عاطف اسلم سے ملاقات کرچکا ہوں عاطف اسلم لیجنڈری پرفارمر ہیں اور وہ اتنے بڑے سٹار ہونے کے باوجود بھی بڑی خندہ پیشانی اور سادگی سے ملتے ہیں۔ٹائیگر شروف نے کہا میں نے کبھی ان کا کنسرٹ نہیں دیکھا لیکن وہ ایک کمال کے آرٹسٹ ہیں۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں