اٹھارہ ہزاری(عمر یعقوب ملک)تنخواہوں کی عدم عدائیگی پرتریموں بیراج توسیعی منصوبہ پر کام کرنے والی کنسٹرکشن کمپنی کے خلاف مزدورں کا احتجاج۔ پولیس و دیگر کی مداخلت پرکمپنی کیطرف سے تیس اپریل تک عدائیگی کرنے کی یقین دہانی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تریموں بیراج توسیعی منصوبہ پر کام کرنیوالی کنسٹرکشن کمپنی نسان کے خلاف مزدوروں نے تقریبا دو ماہ کی تنخواہ نہ ملنے پر احتجاج کیا اور کام بند کردیا۔پولیس و دیگر انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر کمپنی کے افسران سے مزاکرات کئے جس پر کمپنی کے افسران نے 30اپریل تک تنخواہیں ادا کرنے کی یقین دہانی کروائی۔مزدوروں کا کہنا تھا کہ وہ تنخواہوں کے ملنے کی بعد ہی دوبارہ کام شروع کرنے کا فیصلہ کریں گے۔انکا کہنا تھا کہ آئے روز کمپنی اسی طرح ہمیں تنگ کرتی اور مزودری بروقت ادا نہیں کرتی جس کا اعلی حکام کو نوٹس لینے چاہیے۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)
0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں