اٹھارہ ہزاری(سٹاف رپورٹر)سی ای او ہیلتھ جھنگ کا رات گئے مختلف ہسپتالوں کا اچانک دورہ۔عملہ کی غیرحاضری پر شدیدبرہم،ڈی ایچ او سے رپورٹ طلب کرلی۔تفصیلات کے مطابق سی ای او ہیلتھ اتھارٹی مہار اختر خان بلوچ نے بنیادی مرکزصحت شریف آباد،ٹی ایچ کیو احمد پورسیال اور بنیادی مرکز صحت پکے والاکا رات گئے اچانک دورہ کیا جس کے دوران انہوں نے عملہ کی حاضری چیک کی اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا بنیادی مرکز صحت شریف آباد میں سرپرائزوزٹ کے دوران ایل ایچ وی اور دائی ڈیوٹی سے غیرحاضر پائی گئی جس پر انہوں نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈی ایچ او جھنگ اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر احمدپورسیال کو مذکورہ اہلکاروں کے خلاف سخت ایکشن لینے اورفوری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔علاوہ ازیں انہوں نے بنیادی مرکز صحت لکھنانہ اور رورل ہیلتھ سنٹر شاہ جیونہ کا بھی اچانک دورہ کیا جہاں انہوں نے سٹاف کی حاضری چیک کرنے کے علاوہ ہسپتالوں میں عوام کو دی جانیوالی طبی سہولتوں کا بغور جائزہ لیا اس موقع پر انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو مریضوں کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے سخت ہدایات جاری کیں۔
Home
اٹھارہ ہزاری
تازہ ترین
جھنگ شہر
ضلع جھنگ کی خبریں
سی ای او ہیلتھ جھنگ کا رات گئے مختلف ہسپتالوں کا اچانک دورہ۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں