فیصل آباد(جھنگ تیز ڈاٹ کام)متحدہ طلبا محاذ کے زیراہتمام جی سی یونیورسٹی کے طلبا و طالبات نے ساتھی طالبہ عابدہ کے اغوا ، زیادتی اور قتل کے ملزمان کی عدم گرفتاری پر احتجاجی ریلی نکالی ،ریلی یونیورسٹی گیٹ سے شروع ہوکر امام بارگاہ چوک میں اختتام پذیرہوئی۔ ناظم جمعیت جی سی یونیورسٹی عمر بلال ، حارث نیاز ،احسن علی،عرفان اسلم،توقیر حیدر ،میاں حسیب،طلحہ ساہو،ثوبان سعید و دیگر نے کہاکہ طالبہ کا اغواو زیادتی کے بعد قتل اندوہناک ہے ۔ انہوں نے کہاکہ قوم کے معصوم بچوں اور بچیوں کو تحفظ دینے اورجانور صفت مجرموں کو سرعام پھانسی دینے کا قانون کیوں نہیں بن سکتا؟ انہوں نے کہاکہ جب تک اس طرح کے واقعات میں ملوث درندوں کو سرِعام سزائے موت نہیں دی جائے گی تب تک یہ ظلم ہوتا رہے گا۔
Home
تازہ ترین
فیصل آباد
قومی
فیصیل آباد:متحدہ طلبا محاذ کے زیراہتمام جی سی یونیورسٹی کے طلبا و طالبات کی احتجاجی ریلی
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں