جھنگ(نمائندہ جھنگ تیز)ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے دریائے چناب کے مختلف حفاظتی بندوں کی مضبوطی کے حوالہ سے جاری کام کا معائنہ کیا۔ ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ آفیسر محمد عمیر، ایکسین ایری گیشن محمد رشید، قائم مقام ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122محمد طاہر سمیت دیگرمتعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ محکمہ انہار کے افسران نے ڈپٹی کمشنر کو جاری تعمیراتی کام کی بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ حفاظتی بندوں کی تعمیر کے ساتھ کمزور بندوں کو مضبوط بنانے کے موثر اقدامات کئے جائیں تاکہ کسی بھی قسم کے نقصان سے بچا جا سکے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ بندوں کے کام پچنگ میں پرانے نہیں بلکہ نئے پتھر لگائیں تاکہ انکی مضبوطی میں اضافہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کی حفاظت کیلئے تمام اقدامات کر رہی ہے اور عوام کے تحفظ کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے علی آباد بند سے جھنگ سٹی تک رنگ روڈ بند کو مضبوط کرنے کی ہدایات جاری کیں اور افسران کو تاکیدکی کہ حفاظتی بند مضبوط بنانے والی تمام سکیموں پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے اور دفاتر میں بیٹھنے کی بجائے فیلڈ میں جاکر خود انکی نگرانی کریں۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے ٹھٹھہ ماہلہ اور چنڈ بند کابھی معائنہ کیا۔
Home
تازہ ترین
جھنگ شہر
ضلع جھنگ کی خبریں
ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک کا دریائے چناب کے حفاظتی بندوں کا معائنہ
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)
0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں