محکمہ تعلیم میں درجہ چہارم کی بھرتیاں ، انتظامیہ نے میرٹ کی دھجیاں اڑا دیں

(سٹاف رپورٹر)مقامی افراد کو نظر انداز کر کے من پسند لوگوں کو نوکری دی گئی، درخواست گزاروں کا مؤقف
تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم میں درجہ چہارم کی بھرتی میں میرٹ کی دھجیاں اڑا دی گئیں۔ گزشتہ سال ستمبر کے مہینے میں ضلع جھنگ کے مختلف سکولوں کیلئے درجہ چہارم کیلئے درخواستیں طلب کی گئی تھیں جن میں ڈرائیور چار ، لیبارٹری اٹینڈنٹ سترہ ، نائب قاصداٹھاون ، مالی چھبیس، چوکیدار ایک سو پانچ ، سیکیورٹی گارڈز بارہ ، خاکروب چھیالیس اور کلاس فور کی تینتیس سیٹوں کیلئے ضلع کی چاروں تحصیلوں سے ہزاروں بے روز گار لوگوں نے درخواستیں جمع کروائیں۔ سات ماہ کے بعدبھرتی کا عمل مکمل ہوا تو درخواست دینے والے لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی کیونکہ زیادہ تر سکولوں میں مقامی افراد کو یکسر نظر انداز کیا گیا۔ ایک سکول کے ہیڈ ماسٹر نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر نمائندہ نوائے حق کو بتایا کہ بھرتی کے عمل میں ہیڈ ماسٹر صاحبان سے کسی قسم کی مشاورت نہیں لی گئی بلکہ جھنگ بلا کر ہیڈ ماسٹر صاحبان سے صرف دستخط کروا لیئے گئے۔ ایک بے روز گار نوجوان غلام مرتضی نے انتظامیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ بھرتیاں بھاری رشوت اور سفارش کی بنیاد پر کی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا ضلعی انتظامیہ نے اپنے من پسند لوگوں کو بھرتی کر کے میرٹ کی دھجیاں اڑا دی ہیں۔ مقامی افراد کو بالکل نظر انداز کیا گیا بلکہ رشوت لے کر ایک تحصیل کے لوگوں کو دوسری تحصیلوں میں تعینات کیا گیا ہے جو مقامی افراد کے ساتھ سراسر زیادتی ہے۔ 
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں