اٹھارہ ہزاری (سٹاف رپورٹر)سترہ سال سے تعمیر ہونے والے ٹی بی ہسپتال کو حکومت پنجاب نے سالانہ ترقیاتی سکیم میں شامل کرلیا ہے سترہ سال قبل شروع ہونے والا ایران کے تعاون سے بننے والا ٹی بی ہسپتال منصوبہ جلد پایہ تکمیل تک پہنچ جائے گا جھنگ کی عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے کوشش ہے کہ ہر ہسپتال اور سنٹر پر عملہ ہروقت موجود ا ور ادویات وافرمقدارمیں دستیاب ہوں تاکہ مریضوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ان خیالات کا اظہار چیف ایگزیکٹو ہیلتھ اتھارٹی جھنگ ڈاکٹر مہاراختر خاں نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کیاان کا کہنا تھا کہ ایران کے تعاون سے بننے والے ٹی بی ہسپتال جھنگ کو جلد ہی فنکشنل کردیاجائے گا جس سے جھنگ،بھکر،لیہ،چنیوٹ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سمیت دیگر قریبی اضلاع کے شہری بھی مستفید ہوسکیں گے 200بیڈز پر مشتمل ٹی بی ہسپتال جھنگ میں انٹرنیشنل میعار کی سہولیات فراہم کی جائیں گی حکومت پنجاب نے ہماری درخواست پر مذکورہ ہسپتال کو سالانہ ڈویلپمنٹ سکیم میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے 200بیڈزپر مشتمل اس ہسپتال کا جلد ہی افتتاح کردیا جائے گا انہوں نے مزید بتایا کہ اس ہسپتال کے علاوہ ضلع بھر میں جاری محکمہ صحت کے منصوبوں کو حتمی شکل دی جائے گی تاکہ کوئی مریض علاج کی بہترین اور میعاری سہولیات سے محروم نہ رہے ہسپتالوں اور بنیادی مراکز صحت سمیت تمام ہیلتھ سنٹرز پر عملہ کی حاضری اور ادویات کی دستیابی کو یقینی بنایا گیا اگر اس حوالے سے کوئی شکایت موصول ہوئی تو ذمہ دارکے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی ۔
Home
اٹھارہ ہزاری
تازہ ترین
جھنگ شہر
ضلع جھنگ کی خبریں
سترہ سال سے زیر تعمیر جھنگ کےٹی بی ہسپتال کو سالانہ ترقیاتی سکیم میں شامل کرلیا گیا
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں