نیویار ک میں فری بلوچستان مہم ، پاکستان کا امریکہ سے شدید احتجاج

جرمن(چیف اکرام الدین سے)لندن کے بعد ورلڈ بلوچ آرگنائزیشن نامی تنظیم نے امریکی شہر نیو یارک کے مصروف ترین اور مشہور ترین علاقے ٹائمز سکوائر میں فری بلوچستان کا اشتہار لگا دیا ، اشتہار فاسٹ فوڈ میکڈونلڈز کے بالکل اوپر لگے بورڈ پر لگایا گیا ہے تفصیلات کے مطابق لندن کے بعد ورلڈ بلوچ آرگنائزیشن نے امریکی شہر نیو یارک کے مصروف ترین اور مشہور ترین علاقے ٹائمز سکوائر میں فری بلوچستان کا اشتہار لگا یا ہے تاہم نیویارک میں پاکستان مخالف مہم کا نوٹس لیتے ہوئے پاکستانی سفارت خانے نے امریکی محکمہ خارجہ سے احتجاج اور نیویارک میں ٹرانسپورٹ پر پاکستان مخالف مہم کیخلاف نوٹس لینے کا مطالبہ کیاامریکہ میں پاکستانی سفیر اعزاز احمد چودھری نے کہا ہے کہ نیویارک میں جاری اس مہم کی شدید مذمت کرتے ہیں۔چندماہ قبل برطانیہ اور یورپی ممالک میں بھی پاکستان مخالف مہم چلائی گئی ،بظاہریہ مہم انہی عناصرکے مکروہ مقاصدکاحصہ ہے۔پاکستانی سفارتخانے کے مطابق نیویارک میں پاکستان مخالف مہم بھی ماضی کی طرح ناکام ہوگی.

Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں