لاہور (آن لائن)امیر جماعۃ الدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ تکمیل پاکستان کی جنگ لڑنے والے کشمیریوں کی بھرپور مددوحمایت کی ضرورت ہے ۔ جموں میں معصوم بچی کی بے حرمتی اور قتل میں ملوث انتہاپسندوں کو تحفظ فراہم کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔بی جے پی حکومت سرکاری سرپرستی میں مسلمانوں کوہجرت پر مجبورکر رہی ہے ۔حکمران بیرونی دباؤ سے نکلیں اور ملکی سلامتی و استحکام کو مدنظر رکھتے ہوئے جرا تمندانہ پالیسیاں ترتیب دیں۔ جامع مسجد القادسیہ میں خطبہ جمعہ اور مختلف وفود سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان کو کشمیر میں جاری ظلم و دہشت گردی دنیا کے سامنے اجاگر کرنے کیلئے بھرپور سفارتی مہم چلانی چاہیے ۔ علاوہ ازیں ملی مسلم لیگ کے صدر سیف اللہ خالد نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پشتون قوم کے بغیر پاکستان نامکمل ہے ،کشمیر کی آزادی سے لے کر پاکستان کے دفاع تک ہر موقع پر پشتونوں نے پاکستان کے لئے کردار ادا کیا۔ پشتون محب وطن اور پاکستان کے لئے قربانیاں دینے والے لوگ ہیں ،انہیں اپنا حق ملنا چاہئے لیکن ان کی آڑ میں پاکستان مخالف پراپیگنڈے کی حمایت نہیں کی جا سکتی۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں