جھنگ( جھنگ تیز)وزیر اعلیٰ کھیلوں کے مقابلہ جات ڈپٹی کمشنرمدثر ریاض ملک کی ہدایت پر اورڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرنثارالحق کی زیرسرپرستی سپورٹس گالا اتھلیٹکس اندڑ18 بوائز2018ءگورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج جھنگ میں منعقد ہوئے جس میں ضلع جھنگ کے پرائیویٹ اور سرکاری کالجز کے بہترین اتھلیٹ نے حصہ لیا۔اس سپورٹس گالا میں اتھلیٹکس کے12مختلف ایونٹس منعقد ہوئے جن میں1500,800,400,200,100میٹر ریس،4x100اور4x400میٹر ریلے ریس، لانگ جمپ، ہائی جمپ،ڈسکس تھرو، جیولن تھرواورشاٹ پٹ کے ایونٹس شامل تھے۔تقریب تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج ملاح خان حیدری تھے جنہوں نے اول،دوم اور سوئم آنے والے اتھلیٹس میں انعامات تقسیم کئے۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں