جماعت اسلامی کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر جمعرات کو یوم سیاہ منانے کا اعلان

لاہور(آن لائن) جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق نے وزیراعظم سے کشمیر میں بڑھتی ہوئی بھارتی جارحیت پر فوری آل پارٹیز کانفرنس ، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے اور او آئی سی کے ہنگامی اجلاس کیلئے مسلم ممالک سے رابطے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کشمیریوں کا قتل عام کر رہی ہے، روزانہ درجنوں کشمیریوں کو شہید کیا جا رہا ہے، کشمیر کی صورتحال کے پیش نظر پوری قوم کو متحد ہو کر اس پر مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنا ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان خاموش تماشائی بن کر اپنے مظلوم کشمیری بہن بھائیوں کا قتل عام ہوتا نہیں دیکھ سکتا۔ اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوبین کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کریں۔ سراج الحق نے بھارتی فوج کے خلاف پانچ اپریل کو یوم سیاہ منانے کی اپیل بھی کردی۔
دوسری جانب سربراہ کشمیر کمیٹی مولانا فضل الرحمان نے جمعہ کو کشمیر و فلسطین میں قتل عام کیخلاف یوم احتجاج منانے کا اعلان کیا ہے اور اس کے ساتھ ہی ایم ایم اے کے قیام کی منظوری کا بتایا اور چیئرمین سینیٹ کیخلاف وزیر اعظم کے بیانات کی بھر پور تائید بھی کردی۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں