اسلام آباد (جھنگ تیز ڈاٹ کام) چیف جسٹس کی سوشل میڈیا پر پی آئی اے کی ایئر ہوسٹسز کے ساتھ وائرل ہونے والی تصویر کے سپریم کورٹ میں بھی چرچے ہونے لگے، ایک کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس اور نعیم بخاری میں اس تصویر کے حوالے سے دلچسپ مکالمہ ہوا ہے۔
کیس کی سماعت کے دوران نعیم بخاری نے چیف جسٹس کو مخاطب کرکے کہا ’آپ کی ایک تصویر پر اعتراض ہے‘۔ چیف جسٹس نے کہا ’کیوں ، آپ تصویر پر جیلس ہیں؟، جس پر نعیم بخاری نے کہا یہ وکلا کا حق مارنے والی بات ہے۔ چیف جسٹس نے نعیم بخاری سے کہا ’آپ کو جیلس ہونا بھی چاہیے تھا، بعض اوقات بیٹیوں کو انکار نہیں کیا جاسکتا‘۔
خیال رہے کہ کچھ روز پہلے چیف جسٹس نے کراچی کے سفر کیلئے پی آئی اے کا انتخاب کیا اور اسی دوران ایئر ہوسٹسز نے ان کے ساتھ تصویر کھنچوائی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔

0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں